کیف آگ کی زد میں ہے تو مغرب نے روس پر پابندیوں کا انبار لگایا

کل شہریوں کو کیف کے شمال میں ایک دریا پر دھماکہ میں اڑے ہوئے پل کو عبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل شہریوں کو کیف کے شمال میں ایک دریا پر دھماکہ میں اڑے ہوئے پل کو عبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

کل یوکرین کے دارالحکومت کو جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ شدید آگ کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ روسی میزائل حملوں نے کیف میں متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ہی سرکاری ٹی وی کی عمارت اور ٹاور اور یوکرائن کی خصوصی خدمات سے تعلق رکھنے والی سہولیات کو اڑا دیا ہے۔

میزائل حملوں سے قبل روسی وزارت دفاع کی طرف سے آبادی کے لیے انتباہات جاری کئے گئے ہیں کیونکہ وزارت نے یوکرائنی سیکورٹی کی تکنیکی تنصیبات کے خلاف اعلیٰ خطرہ والے ہتھیاروں سے حملے شروع کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد روس کے خلاف میڈیا حملوں کو روکنا ہے۔

کل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روسی جارحیت تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہداف یوکرین میں اسلحہ کو ختم کرنے اور ڈی نازیفیکیشن کے ساتھ ساتھ روس کی حفاظت کے لئے ہو رہے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 29 رجب المرجب  1443 ہجری  - 02  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15800]     

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]