ایٹمی پلانٹس کی جنگ قریب آنے سے دنیا خوف وہراس کی شکار ہے

دو یوکرائنی فوجی کو زیتومیر میں ایک اسکول کے ملبے میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جو کل روسی بمباری سے تباہ ہو چکا ہے (رائٹرز)
دو یوکرائنی فوجی کو زیتومیر میں ایک اسکول کے ملبے میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جو کل روسی بمباری سے تباہ ہو چکا ہے (رائٹرز)
TT

یوکرین میں جوہری پاور پلانٹس سے قریب جنگ کی کاروائیوں نے دنیا کو تشویش میں ڈال دیا ہے اور کل سلامتی کونسل نے زاپوریجیا کے جوہری پلانٹ پر ہونے والے روسی حملے کے سلسلہ میں بحث کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس-گرین فیلڈ نے تصدیق کی ہے کہ زاپوریجیا کی اس جوہری سائٹ پر روسی بمباری ہوئی ہے جو یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹوں میں سے ایک ہے اور اس سے پورے یورپ اور دنیا کے لیے ایک زبردست خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
 
اسی سلسلہ میں برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج ہی نے زاپوریجیا سائٹ پر حملہ کیا ہے  جبکہ اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے شعبہ کی انچارج روزمیری ڈی کارلو نے نشاندہی کی ہے کہ جوہری مقامات پر حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے خلاف ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 02 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 05  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15803]     

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]