جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے کہا ہے کہ نمائش میں فوجی، دفاعی اور سلامتی کی صنعتوں میں مہارت رکھنے والی متعدد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 22 لوکلائزیشن اور صلاحیت سازی کے معاہدوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں پروڈکشن لائنوں کی تعمیر میں تکنیکی نظام اور کوالٹیٹیو سسٹم شامل ہیں اور خدمات اور سپلائی چینز کی منتقلی کے ساتھ ساتھ فوجی اور دفاعی صنعتوں کے میدان میں کام کرنے کے لیے تربیت اور اہل کیڈرز بھی قابل ذکر ہیں۔
اتھارٹی نے اشارہ کیا ہے کہ معاہدوں میں دفاعی ساز وسامان، فوجی ساز وسامان، گاڑیاں، گولہ بارود اور امدادی خدمات کی تیاری شامل ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ طے شدہ معاہدوں میں سعودی کمپنیوں کا تناسب 46 فیصد رہا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 07 شعبان المعظم 1443 ہجری - 10 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15808]