ریاض کے دفاعی نمائش میں 8 بلین ڈالر کے سودے ہوئے ہیں

بین الاقوامی کمپنیوں کو عالمی دفاعی نمائش کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر اپنے جدید آلات کو لانچ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
بین الاقوامی کمپنیوں کو عالمی دفاعی نمائش کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر اپنے جدید آلات کو لانچ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی دفاعی نمائش گزشتہ روز ریکارڈ سودوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے کیونکہ مجموعی فوجی اور دفاعی خریداری کے معاہدے تقریباً 29.7 بلین ریال (تقریباً 8 ارب ڈالر) کے ہوئے ہیں۔

جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے کہا ہے کہ نمائش میں فوجی، دفاعی اور سلامتی کی صنعتوں میں مہارت رکھنے والی متعدد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 22 لوکلائزیشن اور صلاحیت سازی کے معاہدوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جن میں پروڈکشن لائنوں کی تعمیر میں تکنیکی نظام اور کوالٹیٹیو سسٹم شامل ہیں اور خدمات اور سپلائی چینز کی منتقلی کے ساتھ ساتھ فوجی اور دفاعی صنعتوں کے میدان میں کام کرنے کے لیے تربیت اور اہل کیڈرز بھی قابل ذکر ہیں۔

اتھارٹی نے اشارہ کیا ہے کہ معاہدوں میں دفاعی ساز وسامان، فوجی ساز وسامان، گاڑیاں، گولہ بارود اور امدادی خدمات کی تیاری شامل ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ طے شدہ معاہدوں میں سعودی کمپنیوں کا تناسب 46 فیصد رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 07 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 10  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15808]     

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]