ایران کی جانب سے شام میں اپنے مرنے والوں کا بدلہ لینے کی دھمکی کے بعد اسرائیل ہوا الرٹhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3523301/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D8%AF%D9%84%DB%81-%D9%84%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84
ایران کی جانب سے شام میں اپنے مرنے والوں کا بدلہ لینے کی دھمکی کے بعد اسرائیل ہوا الرٹ
گزشتہ پیر کے روز دمشق کے قریب اسرائیلی حملے سے ہونے والی تباہی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
تہران :«الشرق الأوسط»
تل ابیب :«الشرق الأوسط»
TT
تہران :«الشرق الأوسط»
تل ابیب :«الشرق الأوسط»
TT
ایران کی جانب سے شام میں اپنے مرنے والوں کا بدلہ لینے کی دھمکی کے بعد اسرائیل ہوا الرٹ
گزشتہ پیر کے روز دمشق کے قریب اسرائیلی حملے سے ہونے والی تباہی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل تل ابیب کے ذرائع نے اسرائیل کا الرٹ کی حالت میں داخل ہونے کی بات کی ہے اور یہ اس وقت ہوا ہے جب تہران نے گزشتہ پیر کو شام پر اسرائیلی فضائی حملے کا بدلہ لینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے جس میں دو ایرانی محافظوں سمیت چار افراد مارے گئے ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ایرانیوں کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس سے ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ایرانی ملیشیا کے چھ ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ (سپاہ نیوز) نے رپورٹ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دو افسران کرنل احسان کربلائی بور اور کرنل مرتضیٰ سعید نجاد تھے اور مزید یہ بھی ذکر ہے کہ اسرائیل اس جرم کی قیمت چکائے گا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)