مگ 29 بحران کے درمیان امریکی نائب صدر پولینڈ اور رومانیہ کے دورہ پر ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3523321/%D9%85%DA%AF-29-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D8%A6%D8%A8-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D9%86%DA%88-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B1%D9%88%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B1%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%DB%81%DB%8C%DA%BA
مگ 29 بحران کے درمیان امریکی نائب صدر پولینڈ اور رومانیہ کے دورہ پر ہیں
کملا ہیریس کا دورہ یورپ ایسے وقت میں ہوا ہے جب واشنگٹن اور وارسا کے درمیان پولینڈ کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی پیشکش پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے جس سے ہیریس کے دورے کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: ہبہ القدسی
TT
TT
مگ 29 بحران کے درمیان امریکی نائب صدر پولینڈ اور رومانیہ کے دورہ پر ہیں
کملا ہیریس کا دورہ یورپ ایسے وقت میں ہوا ہے جب واشنگٹن اور وارسا کے درمیان پولینڈ کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی پیشکش پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے جس سے ہیریس کے دورے کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے (اے ایف پی)
آج (جمعرات) اور کل (جمعہ) امریکی نائب صدر کملا ہیریس اپنے دورے پر پولینڈ اور رومانیہ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گی تاکہ یوکرین اور پڑوسی ممالک کو فوجی امداد فراہم کرنے اور روس کے خلاف اپنی پابندیوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور یہ دورہ پولینڈ کے لڑاکا طیاروں کی پیشکش پر واشنگٹن اور وارسا کے درمیان تنازعہ کے درمیان ہوا ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے باشندوں کو جنگی طیارے فراہم کرنے کے ممکنہ منصوبوں سے ہیریس کے دورے کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جبکہ یورپی ممالک روس کے ساتھ جنگ میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔
ہیریس کل (بدھ) کی صبح اپنے یورپ کے دورے پر واشنگٹن سے روانہ ہوئی ہیں اور وہ آج (جمعرات) پولینڈ کے صدر آندرزیج ڈوڈا اور وزیر اعظم میٹیوز موراویکی سے ملاقات کرنے والی ہیں اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی بات چیت کریں گی جو ابھی پولینڈ میں ہیں اور ہیریس کے ایجنڈے میں یوکرین کی جنگ سے فرار ہونے والے پناہ گزینوں اور کیف میں امریکی سفارت خانے کے ان عملے کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں جو یوکرائنی دارالحکومت چھوڑ چکے ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)