ترک صدر نے اسرائیل کے ساتھ توانائی اور دفاع میں تعاون کا عندیہ دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3523756/%D8%AA%D8%B1%DA%A9-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AA%D9%88%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D9%81%D8%A7%D8%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D9%86%D8%AF%DB%8C%DB%81-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
ترک صدر نے اسرائیل کے ساتھ توانائی اور دفاع میں تعاون کا عندیہ دیا ہے
گزشتہ روز ترک صدر کو انقرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے اسرائیلی ہم منصب سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ انقرہ پہنچے ہیں اور یہ برسوں میں کسی اسرائیلی صدر کی طرف سے ترکی کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان برسوں کی رسہ کشی کے بعد تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہرزوگ کے دورہ سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور دونوں ممالک اسرائیل کی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور یہ اقدام اس خیال کو زندہ کرنے کے لئے ہوا ہے جو 20 سال سے زیادہ پہلے شروع ہوا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)