گزشتہ روز تہران میں ماہرین کی اسمبلی کے ارکان سے نیم سالانہ خطاب کے دوران خامنئی کی ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویردیکھی جا سکتی ہے
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
تہران ویانا میں امریکی تجاویزسے ناراض ہے
گزشتہ روز تہران میں ماہرین کی اسمبلی کے ارکان سے نیم سالانہ خطاب کے دوران خامنئی کی ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویردیکھی جا سکتی ہے
کل ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مقصد سے ویانا مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے دی گئی ناقابل قبول تجاویز پر ناراض نظر آیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو بتایا ہے کہ جوہری مذاکرات میں امریکہ کے نئے مطالبات غیر منطقی ہیں لیکن انہوں نے ان مطالبات کی تفصیلات نہیں بتائی ہے اور یہ جلد معاہدے تک پہنچنے کی واشنگٹن کی خواہش کے خلاف بھی ہیں اور ان کے درمیان یہ رابطہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کی طرف سے امریکہ پر لگائ گئے ان الزامات کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے جس میں واشنگٹن پر سیاسی فیصلے کی عدم موجودگی میں مذاکرات کو پیچیدہ بنانے اور ناقابل قبول تجاویز پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)