تہران ویانا میں امریکی تجاویزسے ناراض ہے

گزشتہ روز تہران میں ماہرین کی اسمبلی کے ارکان سے نیم سالانہ خطاب کے دوران خامنئی کی ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویردیکھی جا سکتی ہے
گزشتہ روز تہران میں ماہرین کی اسمبلی کے ارکان سے نیم سالانہ خطاب کے دوران خامنئی کی ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویردیکھی جا سکتی ہے
TT

کل ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مقصد سے ویانا مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے دی گئی ناقابل قبول تجاویز  پر ناراض نظر آیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو بتایا ہے  کہ جوہری مذاکرات میں امریکہ کے نئے مطالبات غیر منطقی ہیں لیکن انہوں نے ان  مطالبات کی تفصیلات نہیں بتائی ہے اور یہ جلد معاہدے تک پہنچنے کی واشنگٹن کی خواہش کے خلاف  بھی ہیں اور  ان کے درمیان یہ رابطہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کی طرف سے امریکہ پر لگائ گئے ان الزامات کے  چند گھنٹے بعد ہوا ہے جس میں واشنگٹن پر سیاسی فیصلے کی عدم موجودگی میں مذاکرات کو پیچیدہ  بنانے اور ناقابل قبول تجاویز پیش کرنے  کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)

 جمعہ 08 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 11  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15809]     

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]