سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں مصراور تاجکستان کے درمیان ہوا معاہدہ

قاہرہ میں سیسی کے ذریعہ تاجک صدر کا استقبال کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)
قاہرہ میں سیسی کے ذریعہ تاجک صدر کا استقبال کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)
TT

مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ان کے ہم منصب تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے سیکیورٹی تعاون اور (دہشت گردی کے خلاف جنگ) کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی مصر اور تاجکستان کی جانب سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ان صلاحیتوں کی سرمایہ کاری کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

کل قاہرہ میں سیسی اور رحمن کے درمیان وفاقی صدارتی محل میں بات چیت ہوئی ہے جس میں تربیت اور تکنیکی معاونت کے پروگرام کے میدان میں تعاون شامل ہے جو مصر تاجک کیڈروں کو فراہم کرتا ہے اور  نیز ازہر یونیورسیٹی  اور مصری یونیورسٹیوں میں تاجکستان کے طالب علموں کا استقبال کرنا بھی شامل ہے اور مصری ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق کل صدر السیسی نے تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اعادہ کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات حاصل ہوں۔ (۔۔۔)

جمعہ 08 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 11  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15809]     

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]