طرابلس میں دو حکومتوں کی افواج متحرک ہیں

دارالحکومت طرابلس میں فوج کی تیاری کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے اہل لیبیا کے خدشات بڑھے ہیں (اے بی)
دارالحکومت طرابلس میں فوج کی تیاری کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے اہل لیبیا کے خدشات بڑھے ہیں (اے بی)
TT

گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فتحی باشاغا اور عبدالحمید الدبیبہ کی حکومتوں کی جانب سے فوجی دستوں کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور  عینی شاہدین نے دارالحکومت کے مضافات میں باشاغا کی حکومت میں وزارت دفاع اور داخلہ کے مسلح فوجوں کی اچانک آمد کے بارے میں بتایا ہے اور یہ سب صدارتی سیکورٹی فورس کے ساتھ تھے اور شہر کے مغرب میں ایک حفاظتی گھیرا بھی کر رکھا ہے اور اسی طرح کی افواج سرکاری ہیڈکوارٹرز کو حاصل کرنے اور محفوظ بنانے کی تیاری میں کئی قریبی شہروں سے منتقل ہونا شروع ہو گئیں ہیں ۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل محمود الزقل طرابلس چھوڑ کر مصراتہ کی طرف اچانک آچکے ہیں جو فورس ٹو سپورٹ دی کنسٹیٹیوشن اینڈ الیکشنز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور وہ  دبیبہ کی سربراہی میں اتحاد حکومت میں وزارت دفاع سے وابستہ ہیں اور یہ فوج کے مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے مشرق میں واقع گیٹ "النقازہ-مسلاتہ" کو زمین کے ٹیلوں کے ساتھ بند کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 08 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 11  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15809]     

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]