بائیڈن نے کاروائیوں کو کیا پیچیدہ اور پوٹن نے رضاکاروں کی لی مددhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3527451/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%DA%86%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%D9%88%D9%B9%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%B1%D8%B6%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%AF
بائیڈن نے کاروائیوں کو کیا پیچیدہ اور پوٹن نے رضاکاروں کی لی مدد
کل ایک لڑکی کو جنگ سے بچنے کے لیے یوکرین سے مالڈووا کی سرحد عبور کرنے سے پہلے ا ایک بیگ گھسیٹتی ہوئی اپنی ماں کے پیچھے چلنے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بائیڈن نے کاروائیوں کو کیا پیچیدہ اور پوٹن نے رضاکاروں کی لی مدد
کل ایک لڑکی کو جنگ سے بچنے کے لیے یوکرین سے مالڈووا کی سرحد عبور کرنے سے پہلے ا ایک بیگ گھسیٹتی ہوئی اپنی ماں کے پیچھے چلنے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایک طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کے دن روس کے خلاف اقدامات کو کشیدہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں بھاری قیمت چکانے کی بھی دھمکی دی ہے اور دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کییف جنگ کے قریب آتے ہی کھلے طور پر غیر ملکی ضاکاروں کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔
کل ایک تقریر میں بائیڈن نے تجارتی لین دین میں روس کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کا درجہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اس کے لیے ان دوسرے ممالک کے ساتھ نمٹنا مشکل ہو جائے گا جو عالمی معیشت کا نصف حصہ ہیں اور یہ روسی معیشت کے لیے ایک اور زبردست دھچکا ہوگآ جو پہلے ہی ہماری عائد کردہ پابندیوں سے بہت زیادہ متاثر ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)