عرب دہشت گردوں کی فہرست میں حوثیوں کی ہوئی شمولیت

TT

عرب دہشت گردوں کی فہرست میں حوثیوں کی ہوئی شمولیت

عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے حوثی گروپ کو دہشت گرد گروپ کے طور پر درجہ بندی کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے مرتکب، ماسٹر مائنڈ اور مالی معاونت کرنے والوں کی عرب بلیک لسٹ میں دہشت گرد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کی دہشت گرد تنظیم کے طور پر درجہ بندی اور اسے عرب بلیک لسٹ میں شامل کرنا یمنی آبادی کے خلاف کی جانے والی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے جس میں قتل وغارت، نقل مکانی، قید اور اذیتیں بھی شامل ہیں اور 21 ستمبر 2014 کو دارالحکومت صنعا پر اس کے کنٹرول کے بعد سے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کے خلاف خلاف ورزیاں بڑھ گئیں ہیں اور اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنانے والے سرحد پار دہشت گردانہ حملے شامل ہیں۔(۔۔۔)

 اتوار 10 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 13  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15811]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]