لبنانی بینکوں کی بیرون ملک شاخوں کو بند ہونے کا خطرہ ہے

لبنانی بینکوں کی بیرون ملک شاخوں کو بند ہونے کا خطرہ ہے
TT

لبنانی بینکوں کی بیرون ملک شاخوں کو بند ہونے کا خطرہ ہے

لبنانی بینکوں کی بیرون ملک شاخوں کو بند ہونے کا خطرہ ہے
لبنانی بینکوں پر عدم اعتماد اور ڈپازٹرز کے حقوق کی پاسداری کرنے کی ان کی اہلیت کے بارے میں شکوک وشبہات ایک ایسا عنصر بن گیا ہے جو متعدد ممالک کو اپنی شاخیں بند کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور قبرص کو لبنان کے آس پاس کے ممالک کی ایک سیریز میں شامل کیا گیا ہے جو اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
 
اردن، مصر اور عراق سمیت متعدد ممالک میں لبنانی بینکوں کی موجودگی کو ختم کرنے کا قریب ترین اسٹیشن قبرص ہے جہاں مارکیٹ میں براہ راست اس کا فقدان ہے اور یہ ایک طویل زمانہ سے ہو رہا ہے جو پجھلی صدی کی ستر کی دہائی سے جا ملتا ہے جب جزیرے نے لبنان کی اندرونی جنگوں کی بھٹی سے فرار ہونے والی بہت سی مالی سرگرمیوں کو ہٹانے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا اور اس کے ساتھ ہی اردن، مصر اور عراق کی مارکیٹوں سے بھی یکے بعد دیگرے ختم ہوا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 10 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 13  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15811]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]