واشنگٹن بغداد اور اربیل کو میزائل دفاعی صلاحیت فراہم کرنے کو ہے

کل اربیل میں ایرانی بیلسٹک کی ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک شخص کو اپنے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل اربیل میں ایرانی بیلسٹک کی ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک شخص کو اپنے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

عراقی کردستان کے علاقے کا دارالحکومت اربیل کل صبح سویرے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے شہر پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کی آواز سے بیدار ہوا اور اس کا یہ دعویٰ تھا کہ اس نے اسے اسرائیلی سازش کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے اور خطے کے حکام کے مطابق 12 میزائلوں سے کیے گئے حملے کی بڑے پیمانے پر مقامی، عرب اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے جبکہ واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغداد اور اربیل کو میزائل دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی نے وفاقی حکومت اور عالمی برادری سے اربیل پر بار بار ہونے والے حملوں کے خلاف سنجیدگی سے کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شہر کو امریکی قونصل خانے کے قریب ایک اسرائیلی اڈے پر حملہ کرنے کے بہانے کے تحت بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم، نشانہ بنایا گیا مقام ایک سویلین مقام تھا اور مذکورہ دعوہ کا مقصد اس گھناؤنے جرم کے محرکات کو چھپانا ہے۔(۔۔۔)

پیر 11 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 14  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15812]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]