روس اور مغرب کے درمیان لفظوں کی جنگ سرخ لکیروں سے پار ہو چکی ہے

کل کیو میں ایک یوکرائنی فوجی کے پیچھے ایک گودام پر روسی بمباری کے بعد آگ کی لپیٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل کیو میں ایک یوکرائنی فوجی کے پیچھے ایک گودام پر روسی بمباری کے بعد آگ کی لپیٹ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ماسکو اور مغربی دارالحکومتوں کے درمیان لفظی جنگ سرخ لکیروں سے اس پار ہو چکی جب روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اپنے رہنما ولادیمیر پوٹن کو جنگی مجرم قرار دینے کی مذمت کی۔

کرملین نے کہا ہے کہ بائیڈن کا یہ دعویٰ کرنا کہ پوٹن یوکرائن کے بحران کے سلسلہ میں جنگی مجرم ہے تو یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس سے ایک ایسے ملک کے رہنما کی جانب سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے جس نے دنیا بھر کے تنازعات میں شہریوں کو ہلاک کیا ہے اور کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہمارے صدر اعلیٰ درجے کی دانشمندی، بصیرت اور ثقافت کے حامل بین اور وہ الاقوامی شخصیت بھی ہیں اور ایسے بیانات قطعی طور پر ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 18  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15816]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]