اسرائیل نے "حزب اللہ" کے سیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کر دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3544411/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D9%82%D8%A8%D8%B6%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
اسرائیل نے "حزب اللہ" کے سیل کو قبضے میں لینے کا اعلان کر دیا ہے
اسرائیل-لبنانی سرحد پر باڑ کے قریب "حزب اللہ" کا بینر کفر کلی میں لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گزشتہ فروری میں چار افراد کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ چاروں افراد حزب اللہ کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ اس سیل کے اندر جنوبی لبنان کے ایک نامور فیلڈ کمانڈر حاج خلیل کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔
اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے ایک بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کے دوران،اس تصویر کو کرسٹلائز کیا گیا تھا جس کے مطابق (حزب اللہ) نے منشیات کے ذریعے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے کام کرنے سمیت فیلڈ انفراسٹرکچر کو بھرتی اور فعال کرنے کا کام کیا تھا اور یہ سب لبنان میں سمگلنگ ڈیلر کے ذریعہ ہو رہا تھا جو اسرائیل کی طرف بھیجنے کا کام کر رہے تھے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)