یوکرین کے جوابی حملے میں ایک نئے مرحلے کا ہوا اعلان

کل کیوو میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جلی ہوئی عمارتوں کو ایک سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)
کل کیوو میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جلی ہوئی عمارتوں کو ایک سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)
TT

یوکرین کی فوج نے روسی افواج کے خلاف جوابی حملے کیے جس کی وجہ سے وہ دارالحکومت کیوو کے اطراف کے اسٹریٹیجک علاقوں سمیت زمینوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جیسا کہ امریکی محکمہ دفاع نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے یوکرین میں فوجی کشیدگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

روسی فوج کی طرف سے لڑی جانے والی لڑائیاں الگ الگ محاذوں کے قریب ہو رہی ہیں جنہیں پینٹاگون نے سائلوس کہا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ اس کی زمینی، فضائی اور سمندری اکائیوں کے درمیان یکساں ہم آہنگی ختم ہو گئی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی فوج اب بعض حالات میں حملے  کرنے کی حالت میں ہو چکی ہے (۔۔۔) روسیوں کا پیچھا کر رہی ہے اور انہیں ان علاقوں سے باہر دھکیل رہی ہے جہاں وہ موجود تھے۔(۔۔۔)

بدھ 20 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 23  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15821]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]