امریکی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون البرائٹ کا ہوا انتقال

البرائٹ (رائٹرز)
البرائٹ (رائٹرز)
TT

امریکی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون البرائٹ کا ہوا انتقال

البرائٹ (رائٹرز)
البرائٹ (رائٹرز)
امریکی محکمہ خارجہ کی پہلی خاتون اور اپنی نسل کی سب سے بااثر سیاسی شخصیات میں سے ایک میڈلین البرائٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں اور یہ اعلان ان کے اہل خانہ نے کل کیا ہے۔

15 مئی 1937 کو چیک دارالحکومت پراگ میں میری جانا کے نام سے کورپیلووا کے اندر پیدا ہوئیں پھر بعد میں ان کی ماں نے میڈلین کے طور پر دوبارہ بپتسمہ کیا اور وہ 11 سال کی عمر میں نازی اور کمیونسٹ جبر سے متاثر ہوکر امریکہ پہنچی پھر اس کے بعد وہ مشرقی یورپ میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظالم کے خلاف دفاع کرنے کے لیے سرگرم ہو گئیں لیکن یہ سرگرمی اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واضح طور پر سامنے آئی اور پھر جب پہلی خاتون وزیر مملکت بنیں تو اس کا اظہار مزید ہوا اور اس طرح وہ مردوں کے زیر تسلط میدان میں داخل ہوگئیں۔(۔۔۔)

جمعرات 21 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 24  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15822]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]