مغرب متحد ہو کر روس اور چین کو خبردار کررہا ہے

نیٹو رہنماؤں کو گزشتہ روز برسلز میں اپنے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نیٹو رہنماؤں کو گزشتہ روز برسلز میں اپنے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز برسلز میں مغربی رہنماؤں نے روس کے خلاف اپنی صفوں کو متحد کیا ہے اور یوکرین کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور یہ ایک ہی دن میں منعقدہ تین سربراہی اجلاسوں، شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو)، گروپ آف سیون سربراہی اجلاس اور یورپی سربراہی اجلاس کے دوران ہوا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف آنے والے مہینوں میں مغربی جماعتوں کو متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بائیڈن نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی پابندیاں ایک رکاوٹ نہیں بنتی ہیں لیکن وہ اس تکلیف میں اضافہ کرتی ہیں جو ہم روس کو پہنچا سکتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم متحد رہیں اور اب سے ایک ماہ یا ایک سال بعد اپنے اس اتحاد کو کھونے نہیں دیں گے۔

نیٹو ممالک نے چین کو روس کی فوجی اور اقتصادی مدد کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا ہے اور اس کے بجائے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو امن کو فروغ دینے اور یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے استعمال کرے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 25  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15823]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]