پیانگ یانگ نے 2017 کے بعد اپنا سب سے بڑا بیلسٹک ٹیسٹ کیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3553486/%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D9%86%DA%AF-%DB%8C%D8%A7%D9%86%DA%AF-%D9%86%DB%92-2017-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%B3%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%91%D8%A7-%D8%A8%DB%8C%D9%84%D8%B3%D9%B9%DA%A9-%D9%B9%DB%8C%D8%B3%D9%B9-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
پیانگ یانگ نے 2017 کے بعد اپنا سب سے بڑا بیلسٹک ٹیسٹ کیا ہے
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کو پیانگ یانگ میں 19 جنوری کی ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے (رائٹر)
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
پیانگ یانگ نے 2017 کے بعد اپنا سب سے بڑا بیلسٹک ٹیسٹ کیا ہے
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کو پیانگ یانگ میں 19 جنوری کی ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے (رائٹر)
شمالی کوریا نے بڑے بیلسٹک تجربات کی طرف واپسی کی ہے اور کل اس نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے 2017 کے بعد سے اس کا سب سے نمایاں سمجھا جاتا ہے اور اس اقدام کو بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مذمت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے اس لانچ کی وجہ سے عملی طور پر لیڈر کم جونگ اُن کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کا تجربہ روکنے کے وہ وعدے ختم ہو گئے جس میں سفارتی اقدامات اور 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہیں اور 2021 کے اوائل میں ٹرمپ کی جگہ لینے والے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی کوشش کے باوجود پیانگ یانگ کو مشاورت کے نئے دور میں مشغول ہونے کی پیشکش کرنے کے لئے بعد کے مذاکرات اور سفارتی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)