ریاض میٹنگ کی کامیابی کے لیے یمنی امید اور بین الاقوامی خواہش

ریاض میٹنگ کی کامیابی کے لیے یمنی امید اور بین الاقوامی خواہش
TT

ریاض میٹنگ کی کامیابی کے لیے یمنی امید اور بین الاقوامی خواہش

ریاض میٹنگ کی کامیابی کے لیے یمنی امید اور بین الاقوامی خواہش
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈ برگ کے دفتر میں کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ایزمینی بالا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خلیج کے زیر اہتمام ریاض میں آئندہ یمنی مشاورت ایک تعمیری سیاسی مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو بالآخر تنازعہ کے جامع مذاکراتی سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور بالا نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ دن کے اختتام پر یمنی تنازعے کے پرامن حل تک پہنچنے کے لیے علاقائی حمایت انتہائی اہم ہوگی۔

خلیج کے ایک سینیئر اہلکار نے الشراق الاوسط سے تصدیق کی ہے کہ آخری مرحلہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یمنی عوام خود قیادت کریں گے، بات چیت کریں گے اور متوقع مشاورت کے دوران نتائج سامنے لائیں گے اور یہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوبارہ سیاسی مذاکرات کرنے کے لئے ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 25  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15823]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]