جدہ کے "فارمولا 1" تقریب میں عوام کی غیر معمولی توجہ ہوئی مرکوزhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3555371/%D8%AC%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7-1-%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%B9%D9%85%D9%88%D9%84%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D9%85%D8%B1%DA%A9%D9%88%D8%B2
جدہ کے "فارمولا 1" تقریب میں عوام کی غیر معمولی توجہ ہوئی مرکوز
فراری کے چارلس لیکرک نے کل جدہ میں سعودی گراں پری کے افتتاحی پریکٹس سیشن میں عالمی چیمپئن میکس ورسٹاپن اور ریڈ بل کے ڈرائیور کو شکست دی ہے (اے اف بی)
فارمولہ 1 سعودی انعام کے ساتھ ہونے والے ایونٹس میں جو کل جدہ کارنیش سرکٹ میں شروع ہوا ہے آج اور کل (اتوار) کو ریس کے آغاز کی توقع کے ساتھ ساتھ غیر معمولی توجہ دیکھا گیا ہے۔
سعودی موٹر سپورٹس کمپنی نے گزشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ سعودی گراں پری کے لیے "فارمولا 1" کے ایونٹس اور سرگرمیوں کا شیڈول جو اس وقت جدہ کارنیش سرکٹ میں ہو رہا ہے، بغیر کسی تبدیلی کے اس کے لیے تیار کردہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور شرکاء، مقابلہ کرنے والوں اور مہمانوں کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور اس ریس کا پہلے سے انعقاد معمول کے مطابق ہے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔