گرین سلوشنز میں انٹرپرینیورشپ کے سلسلہ میں سعودی کی خواہش کا اظہار

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو گزشتہ روز انٹرپرینیورشپ کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو گزشتہ روز انٹرپرینیورشپ کانفرنس میں اپنی شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں عالمی کاروباری کانفرنس کی سرگرمیاں کل ریاض میں شروع ہوئیں ہیں جس میں مملکت نے کاروباری ماحول کو مزید آگے بڑھانے، گرین سلوشنز ٹیکنالوجیز میں عالمی معیار کے اقدامات کی طرف حوصلہ افزائی کرنے اور جوہری پروگراموں میں قومی قابلیت کی اہلیت کے سلسلہ میں اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کانفرنس کے دوران ایک اہم سیشن میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں توانائی کا شعبہ مشرق وسطیٰ میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور ساتھ ہی انھوں نے ایسی ٹیکنالوجیز تلاش کرنے کے لیے شراکتی کام کرنے پر زور دیا ہے جو چیزوں کو آسان بناتی ہیں اور انہوں نے اس بات ک طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دنیا سبز حل فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔(۔۔۔)

پیر 25 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 28  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15826]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]