مذاکرات کا ایک نیا دور اور ماریوپول کے حملے میں ہوئی توسیع

محصور شہر ماریوپول میں تباہی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
محصور شہر ماریوپول میں تباہی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

مذاکرات کا ایک نیا دور اور ماریوپول کے حملے میں ہوئی توسیع

محصور شہر ماریوپول میں تباہی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
محصور شہر ماریوپول میں تباہی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
آج استنبول میں روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کیا جائے گا جس میں جنگ بندی کے سلسلہ میں معاہدے کرنے اور متنازعہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ اس بات کی توقع ہے کہ اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوگی۔

کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات کے خیال پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی یا پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مذاکرات کے موقع پر ایک سرکاری روسی ذمہ دار نے کہا ہے کہ ماسکو اور کیو کے وفود نے دور سے کافی کام کیا ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ آمنے سامنے ملاقات کی جائے۔(۔۔۔)

منگل 26 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 29  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15827]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]