ماسکو اور دمشق نے حلب میں انقرہ کے اثر ورسوخ کو بنایا نشانہ

ماسکو اور دمشق نے حلب میں انقرہ کے اثر ورسوخ کو بنایا نشانہ
TT

ماسکو اور دمشق نے حلب میں انقرہ کے اثر ورسوخ کو بنایا نشانہ

ماسکو اور دمشق نے حلب میں انقرہ کے اثر ورسوخ کو بنایا نشانہ
دمشق اور ماسکو کی افواج نے شمالی شام کے شہر حلب کے دیہی علاقوں میں انقرہ کے اثر ورسوخ والے علاقوں میں واقع اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

حلب کے دیہی علاقوں میں حزب اختلاف کے ایک کارکن ادھم الحلبی نے بتایا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے پیر کی صبح حلب کے دیہی علاقوں میں واقع معرۃ النعسان کے علاقے پر 4 فضائی حملے کیے ہیں اور ساتھ ہی ہوا میں 3 سے زیادہ روسی جاسوس طیاروں کی شدید پرواز بھی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے علاقے کے شہریوں خوف وہراس پیدا ہو چکی ہے۔

شمال مغربی شام میں حزب اختلاف کے علاقوں پر روسی جنگی طیاروں کے یہ فضائی حملے 24 فروری کو یوکرین پر ہونے والے روسی حملے کے آغاز کے بعد سے پہلی نوعیت کے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 26 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 29  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15827]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]