سعودی میڈیا کی یادگار ام القریٰ میگزین اپنی صد سالہ تقریب منا رہی ہے

1924 میں "ام القری" کے پہلے شمارہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
1924 میں "ام القری" کے پہلے شمارہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی میڈیا کی یادگار ام القریٰ میگزین اپنی صد سالہ تقریب منا رہی ہے

1924 میں "ام القری" کے پہلے شمارہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
1924 میں "ام القری" کے پہلے شمارہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
آج مکہ مکرمہ میں ام القریٰ میگزین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور مشیر شہزادہ خالد الفیصل کی موجودگی میں سب سے قدیم سعودی اخبار کے طور پر اپنی اشاعت کی صد سالہ تقریب منا رہی ہے اور اس تقریب میں خادم حرمین شریفین، مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر، وزراء اور اہل فکر وادب کے ایک گروپ نے شرکت کی ہے۔

اس میگزین کی بنیاد شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمٰن کے حکم سے 1924 میں رکھی گئی تھی اور اسے سعودی تاریخ کی یاد میں کندہ میڈیا کے حوالے سے سب سے اہم اور قدیم سعودی اخبارات میں شمار کیا جاتا ہے اور سعودی قیادت کی حمایت اور انچارج وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی پیروی سے یہ میگزین جدید تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق اپنے چہرہ کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور میڈیا کے میدان میں ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 27 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 30  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15828]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]