بائیڈن ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے سے گریزاں ہیں

ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

بائیڈن ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے سے گریزاں ہیں

ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن کو امریکی کانگریس کی دونوں جماعتوں کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے پر بڑے اور بڑھتے ہوئے اعتراضات کا سامنا ہے جب کہ بعض نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا عندیہ بھی دیا ہے۔

کئی ڈیموکریٹس کے ریپبلکنز میں شامل ہونے کے بعد سینیٹرز کی اکثریت نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے سے اختلاف کا اعلان کیا ہے اور انہوں نف خبردار بھی کیا ہے کہ ان پابندیوں کو اٹھانے سے ایران کو آزاد مالی وسائل ملیں گے جس کی وجہ سے وہ خطے میں عدم استحکام کی اپنی پالیسیوں کو دوبارہ شروع کر دے گا  اور اس سے وہاں موجود امریکی افواج تعینات کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔(۔۔۔)

اتوار 02 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 03  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15831]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]