غنوشی آج تیونس کی عدلیہ کے سامنے ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں پیش ہوئے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3574311/%D8%BA%D9%86%D9%88%D8%B4%DB%8C-%D8%A2%D8%AC-%D8%AA%DB%8C%D9%88%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D8%AF%D9%84%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%B3%D8%A7%D8%B2%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%DB%8C%D8%B4
غنوشی آج تیونس کی عدلیہ کے سامنے ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں پیش ہوئے ہیں
تیونس کے صدر قیس سعید کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
تیونس کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوشی اور ایوان نمائندگان کے دوسرے ڈپٹی اسپیکر طارق الفتیتی ریاستی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں آج منگل کو تیونس کے دارالحکومت میں پہلی عدالت کے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش ہوں گے اور یہ گزشتہ بدھ کو پارلیمنٹ کے منعقدہ ایک فرضی اجلاس کے پس منظر میں ہوا ہے جبکہ صدر جمہوریہ قیس سعید نے پچھلے سال کے موسم گرما سے مقننہ کے کام کو منجمد کر رکھا ہے۔
غنوشی کی قیادت میں نہضہ تحریک کے مستعفی رہنما سمیر دلاؤ نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن سے متعلقہ پارلیمنٹیرینز کی تعداد اب تک 121 تک پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اشارہ بھی کیا ہے کہ انہیں ضابطہ فوجداری کے باب 72 کے تحت تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے حملے کے مرتکب کو موت کی سزا دی جائے گی جس کا مقصد ریاست کے جسم کو تبدیل کرنا، یا آبادی کو ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر حملہ کرنا اور تیونس کی سرزمین میں ہنگامہ آرائی، قتل اور لوٹ مار کو ہوا دینا ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]