نیٹو کو ایک طویل جنگ کی توقع ہے اور مغربی پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے

نیٹو کو ایک طویل جنگ کی توقع ہے اور مغربی پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے
TT

نیٹو کو ایک طویل جنگ کی توقع ہے اور مغربی پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے

نیٹو کو ایک طویل جنگ کی توقع ہے اور مغربی پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے
امریکہ اور برطانیہ نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے جبکہ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے تجویز پیش کی ہے کہ یوکرین میں طویل جنگ مہینوں یا سالوں تک چل سکتی ہے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے صدر ولادی میر پوٹن کی دونوں بیٹیوں ماریہ اور کترینہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کے خاندان کے افراد اپنی دولت چھپا رہے ہیں اور اسی طرح اس نے روس کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک "اسبر بینک" اور سب سے بڑے نجی روسی بینک " الپا بینک" کے خلاف بھی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ روس میں تمام نئی امریکی سرمایہ کاری ممنوع ہو چکی ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 06 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 07  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15835]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]