پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون سینیٹ سے سپریم کورٹ میں ہوئیں داخل https://urdu.aawsat.com/home/article/3580126/%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%8C-%D9%86%DA%98%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%88%D9%86-%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%B9-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84
پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون سینیٹ سے سپریم کورٹ میں ہوئیں داخل
کیتنجی براؤن جیکسن کو دیکھا جا سکتا ہے
واشنگٹن: رانا ابتر
TT
TT
پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون سینیٹ سے سپریم کورٹ میں ہوئیں داخل
کیتنجی براؤن جیکسن کو دیکھا جا سکتا ہے
ایک طویل رسی کشی کے بعد امریکی سینیٹ نے کل سپریم کورٹ کے جسٹس کے عہدے کے لیے امریکی صدر کے نامزد امیدوار کیتنجی براؤن جیکسن کی منظوری دے دی ہے اور اس طرح اس عہدے تک پہنچنے والی افریقی نسل کی پہلی خاتون نے جج کے طور پر امریکی تاریخ میں اپنی شناخت بنائی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی نائب کملا ہیرس نے سیشن میں شرکت کی ہے اور اس میں اس کے تاریخی مضمرات کے واضح اشارے ہیں اور ہیرس نے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون کے طور پر اپنی تاریخ رقم کی ہے اور جیکسن کو ریپبلکنز کی طرف سے معمولی حمایت حاصل ہوئی ہے کیونکہ صرف 3 ریپبلکنز نے انہیں ووٹ دیا ہے جبکہ تمام ڈیموکریٹس نے ان کی حمایت کی اور اس طرح دونوں جماعتوں کے درمیان گہرے اختلافات کے واضح اشارے ملے ہیں۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔