مشرقی شام میں ایرانی بمباری میں دو امریکی فوجی ہوئے زخمیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3580526/%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A8%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C
مشرقی شام میں ایرانی بمباری میں دو امریکی فوجی ہوئے زخمی
گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو دیر الزور کے دیہی علاقوں میں امریکی حمایت یافتہ "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (قسد) کی ایک فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
مشرقی شام میں ایرانی بمباری میں دو امریکی فوجی ہوئے زخمی
گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو دیر الزور کے دیہی علاقوں میں امریکی حمایت یافتہ "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (قسد) کی ایک فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
کل دو امریکی فوجی اس وقت زخمی ہوئے جب ایرانی دھڑوں نے شمال مشرقی شام میں داعش کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کے ایک اڈے پر بمباری کی۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ العمر میدان میں واقع اڈے کو دو راؤنڈ بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اتحادی افواج نے جواب میں عراقی سرحد کے قریب دیر الزور کے دیہی علاقوں میں المیادین صحرا کے اندر دو گولے فائر کیے ہیں اور امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجی میزائل حملے میں دو فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں اور حکام نے مزید کہا ہے کہ فوجیوں میں سے ایک کا پہلے ہی علاج ہو چکا ہے اور اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کے دماغی چوٹ کا پتہ لگانے کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)