مسجد قبا کی توسیع اور ارد گرد کے علاقے کو ترقی دینے کے شاہ سلمان کے منصوبے کا مقصد مسجد کے کل رقبے کو 50,000 مربع میٹر تک بڑھانا ہے جو اس کے موجودہ رقبے سے 10 گنا زیادہ ہے اور اس میں 66,000 نمازیوں کی گنجائش ہوگی اور یہ اس مسجد کے قیام کے بعد سب سے بڑی توسیع ہے۔
سعودی ولی عہد نے اس منصوبے کا اعلان مدینہ منورہ کے اپنے دورہ اور مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کے موقع پر کیا ہے اور انہوں نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے مسجد کو دے جانے والی توجہ کی تعریف بھی کی ہے اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس منصوبے کا مقصد موسم حج اور عمرہ وغیرہ کے موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد کی ترتیب کرنی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 08 رمضان المبارک 1443 ہجری - 09 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15837]