مراکش-ہسپانوی روڈ میپ کے سلسلہ میں ہوا معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3581891/%D9%85%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D8%B4-%DB%81%D8%B3%D9%BE%D8%A7%D9%86%D9%88%DB%8C-%D8%B1%D9%88%DA%88-%D9%85%DB%8C%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
پرسوں رباط کے شاہی محل میں ہسپانوی وزیر اعظم کے اعزاز میں مراکشی بادشاہ کی طرف سے منعقدہ شاہی افطار پارٹی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ماپ)
رباط: «الشرق الاوسط»
TT
TT
مراکش-ہسپانوی روڈ میپ کے سلسلہ میں ہوا معاہدہ
پرسوں رباط کے شاہی محل میں ہسپانوی وزیر اعظم کے اعزاز میں مراکشی بادشاہ کی طرف سے منعقدہ شاہی افطار پارٹی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ماپ)
کل شام ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے مراکش کے سرکاری دورے کے نتیجے میں 16 نکات پر مشتمل روڈ میپ پر ایک معاہدہ ہوا ہے اور رباط اور میڈرڈ کے درمیان تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولا گیا ہے اور یہ وباء کے پھیلنے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد ہے جب دونوں ملکوں کے تعلقات پر مہینوں تک سفارتی بحران چھایا رہا ہے۔
مراکش کے بادشاہ محمد ششم اور ہسپانوی وزیر اعظم کی بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ اسپین مراکش کے لیے صحراء مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور وہ اس سلسلہ میں ہم آہنگ حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر اپنی سنجیدہ اور قابل اعتماد کوششیں کر رہا ہے اور اسپین اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے خود مختاری کے اس مراکشی اقدام کو سب سے سنجیدہ، حقیقت پسندانہ اور متعلقہ أمور سے متعلق ایک بنیاد سمجھتا ہے اور ساتھ ہی یکطرفہ اقدامات یا ڈی فیکٹو پالیسی سے ہٹ کر مشترکہ مفاد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی ایک أساس گردانتا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)