مسلح ملیشیا مصراتہ سے طرابلس کی طرف بڑھ رہی ہیں

صدارتی کونسل نے ترکی کے ساتھ فوجی تعاون کی تعریف کی ہے اور دبیبہ کو جزائر کی حمایت حاصل ہے
صدارتی کونسل نے ترکی کے ساتھ فوجی تعاون کی تعریف کی ہے اور دبیبہ کو جزائر کی حمایت حاصل ہے
TT

لیبیا کے میڈیا نے وادی الربیع کے علاقے میں اچانک فوج کی تشکیل اور دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں تاجوراء اور قصر بن غشیر کو ملانے والی سڑک کی بندش کا انکشاف کیا ہے جبکہ ویڈیو فوٹیج میں مصراتہ شہر میں دہشت گردی کی ریزرو فورس کے ماتحت مسلح گاڑیوں کے ایک قافلے کو طرابلس کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس سے قبل اس کے کمانڈر مختار نے عام نفیر کا اعلان کیا ہے اور اپنے اہلکاروں سے اپنے ہیڈکواٹر کی طرف منتقل ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ اس ناقابل قبول معاملہ کے جواب میں کیا گیا ہے اور یاد رہے کہ یہ ساری تفصیل سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں انکشاف کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 08 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 09  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15837]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]