وسطی شام میں ایرانی فیکٹریوں پر ہوئی اسرائیلی بمباری

ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ پر روسی فضائی حملے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ادلب نیوز)
ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ پر روسی فضائی حملے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ادلب نیوز)
TT

اسرائیل نے وسطی شام میں حماۃ کے دیہی علاقوں میں ایرانی فیکٹریوں پر پرتشدد حملہ شروع کر دیا ہے جو یوکرین میں روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے کل شام کو شمالی لبنان کی سمت سے فضائی جارحیت انجام دیا ہے جس میں وسطی علاقے کے کچھ مقامات کو نشانہ بھی بنایا ہے اور ہمارے فضائی دفاع نے ان جارحیت کا میزائلوں سے مقابلہ کیا ہے اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا بھی ہے اور اسی سلسلہ میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ان اسرائیلی میزائلوں کے نتیجے میں مغربی حماۃ کے دیہی علاقوں میں مصیاف شہر کے آس پاس میں دھماکے ہوئے ہیں جن میں مغربی حماۃ کے دیہی علاقوں میں واقع زاوی نامی علاقے ایک سویدی گاؤں کے پوائنٹ، مصیاف شہر کے آس پاس کے کئی مقامات اور دفاعی فیکٹریاں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ سے وابستہ ملیشیا ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 09 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 10  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15838]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]