تل ابیب واقعے کے تناظر میں جنین مہاجر کیمپ میں خونریز جھڑپیں ہوئیں ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3583251/%D8%AA%D9%84-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8-%D9%88%D8%A7%D9%82%D8%B9%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D9%86%D8%A7%D8%B8%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AC%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D9%85%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%88%D9%86%D8%B1%DB%8C%D8%B2-%D8%AC%DA%BE%DA%91%D9%BE%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA
تل ابیب واقعے کے تناظر میں جنین مہاجر کیمپ میں خونریز جھڑپیں ہوئیں ہیں
جنازہ کو لے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
تل ابیب واقعے کے تناظر میں جنین مہاجر کیمپ میں خونریز جھڑپیں ہوئیں ہیں
جنازہ کو لے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے بڑے دستوں نے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے اور اندر موجود مسلح افراد کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک، 14 دیگر زخمی اور متعدد مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ تل ابیب میں جمعرات کی شام کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد ہوا ہے جس میں رعد حازم نامی فلسطینی نوجوان نے تین اسرائیلی افارد کو مار گرایا ہے۔
کل کی یہ اسرائیلی مہم شمالی مغربی کنارے کی جانب سے مسلح افرادوں کے ذریعہ اسرائیل کے اندر کی جانے والی کئی کارروائیوں کے جواب میں سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں 3 ہفتوں کے اندر 14 اسرائیلی مارے گئے ہیں اور کیمپ میں موجود فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کا گولیوں اور پتھروں سے استقبال کیا ہے اور دونوں گروہ کے درمیان پرتشدد اور طویل جھڑپیں شروع ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈز کے کارکن احمد السعدی (23 سال) مارا گیا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]