امریکہ کو روسی اور شامی جنرل سے تشویش ہے

امریکہ کو روسی اور شامی جنرل سے تشویش ہے
TT

امریکہ کو روسی اور شامی جنرل سے تشویش ہے

امریکہ کو روسی اور شامی جنرل سے تشویش ہے
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ روسی جنرل الیگزینڈر ڈوورنیکوف جو یوکرین میں آپریشنز کی نگرانی کے لیے تعینات ہیں شہریوں کے خلاف جرائم اور مظالم کی منصوبہ بندی کریں گے جبکہ یہ اس افسر کے منصوبوں کے بارے میں امریکہ کو تشویش ہے جو اس سے قبل شام میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور سلیوان نے سی این این کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ کرملین شہریوں کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار ہے۔

اسی سلسلہ میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ اتحاد مستقبل میں کسی بھی روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے مقصد کے ساتھ اپنی سرحدوں پر مستقل فوجی موجودگی کا ارادہ رکھتا ہے اور برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اتحاد روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اقدامات کے طویل مدتی نتائج سے نمٹنے کے لیے ایک بہت ہی بنیادی تبدیلی کے درمیان ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ری سیٹ کے فیصلے جون میں میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں لیا جائے گا۔(۔۔۔)

پیر 10 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 11  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15839]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]