روسی بحری بیڑا بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے

کیو کی طرف سے کل شائع کی گئی ایک تصویر میں روسی فوجی گاڑیوں کو خارکیو کے ایک بکتر بند پل پر ازیوم کے علاقے کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دائرہ میں 7 اپریل کو قرم کی سیواستوپول بندرگاہ میں موسکوا نامی جہاز کی سیٹلائٹ کے ذریعہ لی گئی ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)

TT

روس کو یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے اپنے بحری بیڑے کے سلسلہ میں سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے کا اصل سمجھا جانے والا موسکوا نامی بحری جہاز گزشتہ روز ڈوب گیا ہے اور یہ بورڈ پر گولہ بارود کے دھماکہ کے نتیجہ میں ہوا ہے اور اس کی وجہ کے بارے میں متضاد خبریں بھی ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے رات کو اعلان کیا ہے کہ جہاز اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے ڈوب گیا ہے کیونکہ اس نے طلاتم خیز سمندر کی وجہ سے اپنا توازن کھو دیا۔

ماسکو نے کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہاز میں موجود گولہ بارود پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گیا جبکہ کیو نے کہا ہے کہ اس نے اس پر میزائل حملے کیے ہیں اور ماسکو نے کل شام اعلان کیا ہے کہ اس نے جہاز کے عملے کو بندرگاہ کی طرف کھینچنے کی کوشش کرنے سے پہلے ہی نکال لیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 14 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 15  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15843]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]