الاقصیٰ پر اسرائیل کا نیا حملہ اور سلامتی کونسل کا اجلاس آجhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3600521/%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%B5%DB%8C%D9%B0-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D8%A2%D8%AC
الاقصیٰ پر اسرائیل کا نیا حملہ اور سلامتی کونسل کا اجلاس آج
اسرائیلی قابض فوج کو آباد کاروں کے حملہ کو محفوظ بنانے کے لیے خلیل کے وسط میں زاویہ گیٹ کو بند کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (وفا)
اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے کل مسلسل دوسرے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ہے اور نمازیوں کو وہاں سے نکالنے کی دوبارہ کوشش کی ہے جبکہ اسرائیلی فوج اور پبلک سیکیورٹی ایجنسی نے مغربی کنارے میں قبل از وقت اور احتیاطی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں 11 مشتبہ افراد کو دشمنی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک طرف فوجی دستوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں تو دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ضلع جنین کے قصبے یامون پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں سنگین اور تشویشناک بتایا گیا ہے۔(۔۔۔)
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویشhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4785126-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش
بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)
جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔
پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔
جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)
جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]