ترکی نے شمالی عراق میں کلاؤ آف دی لاک کاروائی کا آغاز کیا ہے

ترک وزیر دفاع خلوصی آکار اور ان کی وزارت کے سینئر افسران کو دیکھا جا سکتا ہے (ترکی نیوز)
ترک وزیر دفاع خلوصی آکار اور ان کی وزارت کے سینئر افسران کو دیکھا جا سکتا ہے (ترکی نیوز)
TT

کل ترکی نے شمال مغربی عراق میں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے اور ساتھ ہی شمال مشرقی شام میں کرد رہنماؤں کے قتل کی کاروائ بھی شروع کی ہے جن میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی ایک اہم شخصیت جو ایران سے آئی تھی وہ بھی شامل ہیں۔

ترک "اناضول" خبر رساں ایجنسی نے وزیر دفاع خلوصی آکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک مسلح افواج نے آپریشن کلاؤ آف دی لاک شروع کر دیا ہے تاکہ شمالی عراق سے ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکے اور ہماری سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔"

ترک وزارت دفاع نے آپریشن کے ابتدائی نتائج میں 19 عسکریت پسندوں کو غیر جانبدار کرنے کا اعلان کیا ہے جو شمالی عراق میں متینا، زاب اور افشین - باسیان کے علاقوں میں ہو رہا ہے اور ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے پہلے مرحلے میں منصوبہ بند اہداف کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران چار ترک فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔(۔۔۔)

منگل 18 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 19  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15847]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]