اقوام متحدہ کی طرف سے قدس میں اشتعال انگیزی روکنے کا ہوا مطالبہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3602451/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D9%82%D8%AF%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B4%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%B2%DB%8C-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
اقوام متحدہ کی طرف سے قدس میں اشتعال انگیزی روکنے کا ہوا مطالبہ
ایک فلسطینی کو آباد کاروں کے ساتھ احتجاجی جھڑپوں کے دوران سڑکوں پر جلے ہوئے ٹائروں اور کوڑے کے ڈسٹبن کو رکاوٹ بنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: علی بردی
TT
TT
اقوام متحدہ کی طرف سے قدس میں اشتعال انگیزی روکنے کا ہوا مطالبہ
ایک فلسطینی کو آباد کاروں کے ساتھ احتجاجی جھڑپوں کے دوران سڑکوں پر جلے ہوئے ٹائروں اور کوڑے کے ڈسٹبن کو رکاوٹ بنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطینی علاقوں میں حالات کی خرابی کو روکنے کی کوشش کی ہے اور خاص طور پر رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجودہ تاریخی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مقدس مقامات پر اسرائیلی اشتعال انگیزی کو روکنے پر زور دیا ہے۔
آج امریکی محکمہ خارجہ کے متعدد اعلیٰ حکام اسرائیل، اردن، مصر اور رام اللہ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ قدس کے بحران کو پرسکون کرنے کی کوشش کی جائے اور اطلاعات کے مطابق وفد میں مشرق وسطیٰ کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ یائل لیمبرٹ اور اسرائیل اور فلسطینی امور کے کوآرڈینیٹر ہادی امرو شامل بھی ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)