روسی "ٹاس" خبر رساں ایجنسی نے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل رستم منکائیف کے حوالے سے بتایا ہے کہ خصوصی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے دوران روسی فوج کو ڈونباس پر مکمل کنٹرول نافذ کرنا چاہیے۔
اسی طرح منکائیف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس مرحلے کے مقاصد میں جنوبی یوکرین پر کنٹرول کرنا شامل ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ "ٹرانسنسٹریا (پریڈنیسٹروجی - مولداویا) تک براہ راست پہنچنے کا ایک لازمی طریقہ ہے جہاں روسی بولنے والی آبادی کے خلاف ظلم وستم کے بارے میں حقائق موجود ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 22 رمضان المبارک 1443 ہجری - 23 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15851]