ماہرین نے ایٹمی ایران کے خطرے سے خبردار کیا ہے

18 اپریل کے دن ایران کی جانب سے قومی فوج کے دن کی تقریب کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
18 اپریل کے دن ایران کی جانب سے قومی فوج کے دن کی تقریب کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات رک جانے اور ایک نازک موڑ پر پہنچ جانے کے بعد ایک قابل ذکر وقت میں 40 سے زائد سابق حکومتی عہدیداروں اور جوہری عدم پھیلاؤ کے شعبے کے ماہرین کے ایک گروپ نے ایک مشترکہ یادداشت جاری کیا ہے جس میں ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا ہے جس سے تہران اور واشنگٹن جوہری معاہدے کی طرف واپس آئے گا۔

ایران یوکرائنی جنگ کے نتیجے میں توانائی اور تیل کے شعبے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور روسی گیس اور تیل کے متبادل مارکیٹ کی ضرورت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا دباؤ جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف امریکیوں اور غیر ملکیوں پر مشتمل یہ گروپ ایران کو جوہری ریاست بننے سے روکنے کے بدلے میں امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 22 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 23  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15851]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]