ایرانی گارڈ کا ایک کمانڈر قاتلانہ حملے میں بال بال بچا

ایرانی آرمی ڈے پر سالانہ فوجی پریڈ کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایرانی آرمی ڈے پر سالانہ فوجی پریڈ کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر جنوب مشرقی ایران میں اس کی کار پر گولی چلا کر ہونے والے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا ہے جبکہ اس کا گارڈ اس حادثے میں مارا گیا ہے۔

کل سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ صوبہ سیستان-بلوچستان کے مرکز زاہدان شہر کے داخلی راستے پر واقع ایک چوکی کو ہفتے کی صبح کے وقت ایسے عناصر کی طرف سے آگ لگ گئی جن کی شناخت یا تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور  مزید یا بھی کہا کہ سیکورٹی فورسز آپریشن میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں جو انقلابی گارڈ کے بانی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ہوا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 23 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 24  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15852]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]