زاویہ کے تصادم کے پس منظر میں دبیبہ نے وزارت داخلہ پر سادھا نشانہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3611796/%D8%B2%D8%A7%D9%88%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D8%AF%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B3-%D9%85%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%A8%DB%8C%D8%A8%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%DB%81-%D9%BE%D8%B1-%D8%B3%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D8%A7-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81
زاویہ کے تصادم کے پس منظر میں دبیبہ نے وزارت داخلہ پر سادھا نشانہ
"اتحاد" حکومت کی طرف سے صدر دبیبہ کے دورہ طرابلس میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر کی نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے
ایک طرف لیبیا کی نئی استحکام حکومت کے سربراہ فتحی باشاغا ملک میں تیل کے علاقوں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو دوسری طرف ان کے حریف اتحاد حکومت کے سربراہ عبد الحمید دبیبہ نے شہر میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کی اہمیت کو کم کیا ہے اور گزشتہ دو دنوں کے دوران دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں واقع زاویہ نے کہا ہے کہ یہ مسلح گروپوں کے درمیان نہیں تھا بلکہ یہ صرف ایک خاندانی تنازعہ تھا۔
دبیبہ نے وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا ہے کہ پہلے پہل وزارت پر ہی مسلح جھڑپوں کا الزام ہے اور اس میں زاویہ میں ہونے والے واقعہ کی طرف اشارہ ہے اور یہ بھی واضح ہوا کہ یہ ایک خاندانی تنازعہ ہے اور وزارت داخلہ کے کردار پر عوامی تنقید کرتے ہوئے دبیبہ نے کہا کہ اس قسم کی مسلح جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے اس کے لیے شروع سے مداخلت کرنا ضروری تھا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وزارت داخلہ کو شروع سے ہی خود کو متحرک کرنا چاہیے نہ کہ اسے دیر سے آنا چاہئے.(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)