جدہ اجلاس میں الاقصیٰ کی تقسیم کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3613491/%D8%AC%D8%AF%DB%81-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%B5%DB%8C%D9%B0-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%82%D8%B3%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B3%D8%AA%D8%B1%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
جدہ اجلاس میں الاقصیٰ کی تقسیم کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا ہے
کل اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی جدہ اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے مندوبین کے جدہ اجلاس نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی غاصبانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بیانات، موقف اور فیصلوں کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس الشریف اور مبارک مسجد اقصیٰ ملت اسلامیہ کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور انہوں نے اسرائیلی قبضے کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی عارضی اور مقامی تقسیم مسلط کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔
سعودی عرب کے مستقل نمائندے صالح بن حمد السحیبانی نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ظہران میں منعقدہ انتیسویں عرب سربراہی اجلاس کی صدارت کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطین ہمارا پہلا مقصد ہے اور فلسطین اور وہاں کے عوام عربوں اور مسلمانوں کے ضمیر میں ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)