ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر
TT

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر
ترکی میں فلسطینی فائل کے قریبی ذرائع نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس تحریک سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی کارکنان اور دیگر افراد کو جرائم کے ارتکاب کی وجہ انٹرپول کی مطلوبہ فہرستوں میں شامل کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الشرق الاوسط سے بات کرنے والے ذرائع نے گزشتہ مہینوں کے دوران ترک حکام کی جانب سے حماس کے درجنوں ارکان کو ملک بدر کرنے کے بارے میں اسرائیلی رپورٹس کی تصدیق یا تردید سے خود کو دور رکھا ہے اور ایسا اسرائیل کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کی بنیاد پر کہا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 27 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 28  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15856]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]