ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر
TT

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر

ترکی نے حماس کے کارکنوں کو کیا ملک بدر
ترکی میں فلسطینی فائل کے قریبی ذرائع نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس تحریک سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی کارکنان اور دیگر افراد کو جرائم کے ارتکاب کی وجہ انٹرپول کی مطلوبہ فہرستوں میں شامل کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الشرق الاوسط سے بات کرنے والے ذرائع نے گزشتہ مہینوں کے دوران ترک حکام کی جانب سے حماس کے درجنوں ارکان کو ملک بدر کرنے کے بارے میں اسرائیلی رپورٹس کی تصدیق یا تردید سے خود کو دور رکھا ہے اور ایسا اسرائیل کی طرف سے فراہم کردہ فہرست کی بنیاد پر کہا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 27 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 28  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15856]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]