لبنانیوں نے سعودی فرانسیسی سپورٹ فنڈ کے آغاز کا کیا خیر مقدم

فرانسیسی سفیر کو دستخط کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں سعودی سفیر ولید بخاری نے شرکت کی ہے (نیشنل ایجنسی)
فرانسیسی سفیر کو دستخط کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں سعودی سفیر ولید بخاری نے شرکت کی ہے (نیشنل ایجنسی)
TT

لبنان کے سیاسی اور اقتصادی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ اس ملک میں غذائی تحفظ اور صحت کے شعبے کی حمایت کے لیے سعودی فرانسیسی فنڈ کے اجراء کے ساتھ ہوا ہے جہاں معاشی اور اقتصادی بحران سے نکلنے کا کوئی واضح امکان نہیں نظر آرہا تھا۔

لبنانیوں نے لبنانی عوام کی حمایت کے لیے سعودی-فرانسیسی فنڈ کے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کو دلچسپی سے دیکھا اور یہ کام سعودی سفیر ولید بخاری اور فرانسیسی سفیر این گریو کی طرف سے ہوا ہے اور اس میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے نمائندہ کی بھی شرکت ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں بخاری نے کہا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد لبنان میں شفافیت کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ انسانی اور امدادی کاموں کی حمایت کرنا ہے کیونکہ فنڈنگ ​​کا مقصد 6 اہم شعبوں: خوراک کی حفاظت، صحت، تعلیم، توانائی، پانی اور اندرونی سلامتی کو سپورٹ کرنا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک فرقے اور دوسرے فرقے کی تفریق کے بغیر لبنان کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جیسا کہ سعودی عرب نے عطیہ اور انسانی جذبے سے بھری امتیازی کوششیں ہمیں وقف کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 27 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 28  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15856]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]